دُعائیں
ابتلاء و مصیبت کے وقت کی دعا
رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم ابتلاء و مصیبت کے وقت یہ دعا مانگا کرتے تھے۔
اِنَّا ِللهِ وَاِنَّآ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ. اَللّٰهُمَّ عِنْدَکَ اَحْتَسِبُ مُصِيْبَتِيْ فَاَجِرْنِيْ فِيْهَا وَاَبْدِلْنِيْ مِنْهَا خَيْرًا۔
ترجمہ: بیشک ہم الله کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے الله! میں اپنی اس مصیبت میں تجھ سے ثواب کا امیدوار ہوں پس مجھے اس میں اجردے اور اس کا بہتر بدلہ دے۔