یہ زبرجد خاندان کا سب سے قیمتی پتھر ہے ہمیشہ ہرے رنگ میں ملتا ہے یہ شاذ و نادر ہی بالکل شفاف پایا جاتا ہے اس صورت میں اس کی قیمت لاکھوں روپے فی قیراط تک چلی جاتی ہے اس میں جھائیاں ابر اور شگاف عام طور پر ملتا ہے۔
سحری خواص
پانچ یا چھ قیراط کا پھر اتنے ہی سونے یا چاندی کی انگوٹھی میں جڑوا کر پہنے سے دشمنوں اور حاسدوں کے دل میں رعب پڑتا ہے اور وہ دشمنی سے باز آ جاتے ہیں دلی مرادیں عموماً پوری ہوتی ہیں، غم و غصہ دُور کر کے طبیعت میں شگفتگی اور زندہ دلی پیدا کرتا ہے اس کے پہننے والے کو حقیقی محبت ملتی ہے زمرد پہننے والے کے ہاتھ میں اگر زہریلا کھانا آ جائے تو چہرے پر پسینہ نمودار ہو جاتا ہے اس کا پہنے والا اگر پاکدامنی سے ہاتھ دھو بیٹھے تو پھر دوٹکڑے ہو جاتا ہے یا اس میں شگاف پڑ جاتا ہے اگر یہ پھر جادو بیماری سائے یا نظر بد کوڈ ور نہ کر سکے تو انگوٹھی میں کانپنے لگتا ہے یا گر جاتا ہے اس کا زیورات سے نکل کر گر جانا یا گم ہو جانا ہمیشہ بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے ایسی صورت میں کثرت سے صدقہ خیرات اور استغفار کا ورد اور دعا ہی ان مصیبتوں کو ٹال سکتی ہے یہ تقریری صلاحیت میں گراں قدر اضافہ لاتا ہے اُستادوں، مبلغوں، خطیبوں، سیلز مینوں کے لیے نہایت ہی مفید سمجھا جاتا ہے شادی یا شادی کی سالگرہ پر اس کا تحفہ دینا پائیدار اور حقیقی محبت سے آشنا کرتا ہے مگر خیال رہے میاں بیوی کبھی ایک دوسرے کی زمرد والی انگشتری تبدیل نہ کریں ورنہ محبت میں رُکاوٹ اور خرابی کے شواہد ملے ہیں۔ تور سرطان اور حوت والے افراد اس کو پہن کر فائدہ پاتے ہیں، تنگی معاش والے بھی اس سے فائدہ پاتے ہیں جادو کا توڑ کرنے والا پتھر بھی کہلاتا ہے۔
طبی خواص
افعال معدہ کے لیے مفید ہے نبض کی حرکت کو اعتدال پر لاتا ہے لو بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ پر یشر دونوں میں مفید ہے دل و دماغ اور معدے و جگر کے افعال کو درست کرتا ہے اور قوت دیتا ہے جذام زہر پیاس اور پتھری کے لیے تریاق ہے زہریلے جانوروں کے ڈنک سے محفوظ رکھتا ہے حرارت عزیزی بڑھاتا ہے مرگی اور امراض رحم کے لیے شفا ہے سر کے درد خاص طور پر میگرین کی صورت میں سر میں باندھنے سے عموماً افاقہ ہو جاتا ہے ذیا بیطس (شوگر) والوں کے لیے مفید ہے مثانے کو قوت دیتا ہے پیشاب کی زیادتی کو کنٹرول کرتا ہے، وضع حمل میں آسانی کے لیے رانوں پر باندھا جانا نہایت مفید ہے۔


