پتھر

عقیق پتھر کے فوائد

Agate Stone Benefits

درجه دوئم کا پتھر ہے بے شمار رنگوں اور اقسام میں پایا جاتا ہے یہ بھی تمام مذاہب و اقوام میں متبرک مانا جاتا ہے یہ وہ پتھر ہے جو سورج سے آنے والی الٹراوائلٹ شعاعوں کو جذب کر کے اور نیوٹرل کر کے جسم میں داخل کرتا ہے جس کی وجہ سے تمام بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے اور سورج کی توانائی حاصل ہوتی ہے بھورا زرد سرخ اور عقیق یمنی چھوٹے سائز کے پتھر نہایت معقول قیمت میں مل جاتے ہیں۔ یہ پتھر کئی قسم کئی رنگ کا ہوتا ہے سرخ زرد سفید سیاہ ابلق، شجری علاوہ ازیں کم رنگ و خوش رنگ و جزع سلیمانی بھی اس کی اقسام ہیں لیکن سب سے بہتر سرخ رنگ و شفاف قسم کا عقیق جس کو یمنی کہتے ہیں، ہوتا ہے اس کے بعد دوسرا درجہ زردکو حاصل ہے اور پھر دوسری اقسام کو مزاج اس کا سر دخشک اور فوائد بے شمار ہیں۔

حدیث شریف میں آیا ہے جس کے ہاتھ میں عقیق کی انگشتری ہو اس کے پہنے والے کوغم لاحق نہیں ہوگا، اس کی کوئی حاجت نہیں الٹکتی ، شر دشمن اور زود پریشانی ، حضر و سفر سے محفوظ رہتا ہے روزی فراخ ہوتی ہے سزائے قید و تازیانہ شرحاکم ظالم سے امن میں رہتا ہے، جس ہاتھ میں عقیق ہو وہ درہم و دینار سے خالی نہیں رہتا، ارسطاطالیس لکھتا ہے کہ جو شخص عقیق سائیڈ ہمراہ ایک رتی مشک و قدرے کا فور روغن زیتون با ہم پگھلا کر اپنے بدن پر اور دونوں ابرو اور منہ پر ملے نظر مردم میں مہیب و با عظمت ہو جن لوگوں کا ستارہ شمس یا مریخ ہے ان کے لیے عقیق بہت ضروری ہے اس کی تاثیر نحوسات کو اکب سے امن میں رکھتی ہے جو اس کے تیل کی نسوار لے گا، جمیع اقسام کے در در فع ہوں گئے سفوف عقیق جلائے مضبوطی دندان جوڑ ہے اور تلی وجگر کے سدہ کو کھولتا ہے زخموں پر چھڑکنے سے جریان خون اور پینے سے ریگ مثانہ و خفقان کو نافع ہے اگر سرمے کے ساتھ آنکھ میں لگائیں تو درد کو نافع ہے اگر سرخ نگینہ عقیق پر آدمی کی صورت اور اس کے گردا گر ڈب شال طخ، سال کی خ حروف کنده کرائے جائیں اور اس کو اپنے پاس رکھا جائے تو ہر قسم کے دموی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

عقیق ایک پتھر ہے معروف قسم سے اور معدن اس کا شہر یمن ہے یہ دریائے روم کے کنارے بھی ملتا ہے مگر بہتر قسم اس کی عقیق یمنی ہے، جو صاف اور شفاف ہو اور فرق تحقیق یمنی میں یہ ہے کہ یمنی سخت ہوتا ہے بخلاف غیر یمنی کے جو کئی رنگ کا ہوتا ہے سرخ زرد سفید اور سیاہ اور ہر ایک رنگین، نیم رنگین، سرخ، جگری اور صاف و شفاف اور ناصاف و غیر شفاف اور ابلق وشجری اور زرد طبقات میں ہوتا ہے جب عقیق ہر وقت کان سے نکلتا ہے تو کم رنگ کا ہوتا ہے پس اس کے صاف و شفاف ٹکڑوں کو چھانٹ کر پکاتے ہیں اس وقت یہ رنگین ہو جاتا ہے اور اس کے پکانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک بڑی دیگ لے کر پہلے نصف دیگ تک پانی بھرتے پھر پانی کے اوپر گلے تک لکڑیاں رکھتے ہیں اور عقیق کے ٹکڑوں کو ان لکڑیوں سے چنتے ہیں دیگ کے منہ کو مضبوطی سے بند کر کے ہلکی اور نرم آنچ پر رکھتے ہیں اس طرح گرم بخارات ان ٹکڑوں پر پہنچتے ہیں اور ان کو رنمین کر دیتے ہیں آج کل تو نئے طریقے ایجاد ہو چکے ہیں اور نئے طرز کی بھٹیوں میں ان کے رنگوں کی تبدیلی کا عمل کیا جاتا ہے کم آنچ میں عقیق کے ٹکڑے رنگین ہو جاتے ہیں اس معین مقدار کے بعد ان ٹکڑوں کو نکال کر تراشتے ہیں اور اپنی خواہش کے مطابق رنگ کرتے ہیں، جو ٹکڑے ان سب میں بہتر، رنگین، صاف شفاف براق اور یک رنگ ہوتے ہیں، وہ بہت عمدہ ہیں اور یہی دواؤں اور انگوٹھیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

قسم اول اس میں بہت سرخ شفاف اور براق ہے اس کے بعد زرد اور جن نکڑوں کے جرم میں کوئی شکل، شبیہہ بشاش پہاڑیاں درخت وغیرہ کی ہوتی ہے اس کو شجری کہتے ہیں جو ٹکڑہ دو طبقات کا ہوتا ہے یعنی ہر طبقہ کا رنگ مختلف اس کو جرع کہتے ہیں مگر سنگ تراش اکثر نگینہ جرع اس طرح تراشتے ہیں کہ اس کے رنگین طبقے اوپر تلے رہتے ہیں تا کہ رنگین خوشنما ہو اور جس جرع کو عرض سے کاٹتے ہیں، اس کے نگین سطح پر مدور یا غیر مدور ہوں، اس کو سنگ سلیمانی کہتے ہیں اور فارسی میں اس کو باباغوری کہتے ہیں، یہ نوع اکثر سخت تر ہوتی ہے اور اکثر سنگ مہرہ اس نوع کا بناتے ہیں، طبیعت اس کی دوسرے درجے میں سرد اور خشک ہے جلایا ہوا اس کا لطیف تر بہ سبب حرارت احراق کے اور خشکی اس کی غالب ہوتی ہے۔

احادیث شریف میں فضیلت اور خواص اس کے بہت ہیں پینا اس کا دودانگ پسا ہوا اس کا اکیلا یا ساتھ شربت سیب کے تقویت دل کے اور رفع خفقان کے لیے مفید ہے اور اکیلا یا ساتھ کا بس الدم کے واسطے نفث الدم کے اور نزف الدم کے نافع ہے خصوصاً حیض جو کسی طرح بند نہ ہوتا ہو اور ساتھ دواؤں مناسبہ مفتحہ سدود کے واسطے واضع سدہ کبد اور طحال کے سودمند ہے اور ساتھ دواؤں کے واسطے مفید ہے سرمہ اس کا واسطے تقویت بصر کے منجن اس کے جلے ہوئے کا اکیلا یا ساتھ موتی اور مونگے کے واسطے تقویت دانتوں متحرک اور مسوڑھوں اور بند کرنے خون دانتوں کی جڑوں کا اور دانتوں کا میل جلانے کے لیے نافع ہے۔ الخواص اس کا گلے میں لڑکا نا’ اس کے واسطے تسکین تیزی غصہ اور خصومت کے پہنا، عقیق کمی کا جو گوشت کے دھول کے رنگ جیسا ہوتا ہے واسطے قطع نزف الدم کے جس عضو سے ہو خصوصاً مفید ہے خون حیض جاری کرنے کیلئے سودمند ہے اس کا پہنا اور انگوٹھی وزنی تین مثقال کی جس پر لفظ ب أ ق ی کندہ ہو دافع خفقان اور باعث ہیبت کا دشمنوں کی نظر میں اور قبول ہونے دعاؤں کے واسطے پناہ کے در دسینہ کے موثر ہے کہتے ہیں کہ جو عقیق کو مشک اور کافور اور روغن زیتون میں پیس کر بالوں اور منہ پر ملے اور سامنے بادشاہ یا حاکم کے جائے عزیز اور گرامی ہو اور سب خلق میں وہ محبوب ہوتا ہے جیسا کہ عجم کے لوگ فیروزہ کو جانتے ہیں۔ اگر بنا ئیں لوح عقیق احمر جو وزنی دس مثقال ہو اور اس پر کندہ کریں اعداد آیت ” والكاظمين الغيض والعافين عن الناس والله يحب المحسنين اور نیچے کندہ کریں اعداد مظلوم کے معہ والدہ کئے وہ شخص چلا جائے کسی بھی محفل میں دشمن ظالم اور جفا کارلوگوں کے اور بارگاہ شہنشاہ کے اگر اس نے خون بھی کیا ہو تو غضب دشمن پر مامون رہے گا مگر جمعرات کی شب زیر شعاعوں ماہتاب کے اس کو رکھیں اور جو اس پر نقش بنائے وہ باوضو ہو اور روزہ دار ہو۔ اگر لوح 22 مثقال وزنی عقیق سبز کی تیار کروا کر او پر کندہ کریں دو تصویرات عاشق و معشوق کی کہ باہم ایک دوسرے کا بوسہ لے رہے ہوں اور نیچے کندہ کریں نام ہر دو محبان کا مع والدہ حروف مفردہ اور کندہ کریں یسین والقرآن الحکیم لکھیں اور دبائیں اس لوح کو زیر و دیگر اں سوزن سے وہ مغرور حسینہ کہ جس کی اُلفت میں عاشق کا حال دگرگوں ہے تو 24 گھنٹے کے اندر اندر وہ مغرور حسینہ آتش عشق سے بے قرار ہو کر آ موجود ہوگی۔

ایک لوح 50 مثقال وزنی کی تیار کرا کر اوپر ایک دائرہ کندہ کریں اور قمر در عقرب میں کندہ کریں، اس دائرہ پر 101 الف اور درمیان میں نام والدہ کا لکھیں، دشمن ظالم مع نام والدہ کے اور دبائیں گور کہنہ میں جو کہ بے نام و نشان ہو چکی ہو تو قلب دشمن پر انواع اقسام کے حوادثات وارد ہوں گے حتی کہ تباہ و برباد ہو جائے گا۔

ایک لوح تیار کرائیں عقیق احمر کی اور اس پر کندہ کرائیں یہ دعا الهم انى بجبک فی نحورهم و نعوذ بک من شرورهم “ اور کندہ کرائیں قمر در عقرب میں نام ہر دو محبان کا جو ایک دوسرے کی اُلفت میں تباہ و بربادہوں اور دبائیں سرزمین زیر آستانہ محبت صادق کے تو ایسی شدید مداوت ہو جائے گی تا روز محشر تک ان کے درمیان کہ تیغ کشی پر آمادہ رہیں گے اور اگر بنا ئیں ایک لوح 22 مشتقال وزنی اس کے اوپر کندہ کرائیں یا کریم یا رحیم یا فنی یا غفور“ اور اس لوح کو 14 شب رکھیں زیر شعاع ماہتاب کے اور بعد میں دائیں بازو پر باندھیں رب العزت اور رزاق المالک بے نیاز کر دے گا اس کو محتاجی و احتیاجی خلق سے اور خلق خدا اس پر رشک کرے گی کہ رزق کہاں سے آتا ہے اور محفوظ رکھے گی یہ جانوروں کے ظلم سے۔ ایک لوح 17 مثقال وزنی تیار کرائیں اور اس پر یہ الفاظ کندہ کرائیں، یا خالص یا مخلص یا خلاص یا خضر حیات اس لوح کو پانی میں ڈال کر پلائیں جس پر سحر جادو کا حملہ ہو چالیس دن میں انشاء اللہ شفایاب ہوگا اور جس کو بیماری لاچاری نے حیران کر رکھا ہوگا اس کو بھی چالیس دن تک پلائیں انشاء اللہ شفایاب ہوگا۔

ایک لوح 10 مثقال وزنی کی تیار کروائیں اور اس پر کندہ کرائیں طلسم اور دمیں ڈال کر آب طاہر میں اس زچہ کو پلائیں جس پر شدید دشوار ولادت کا وقت ہو اور زیر نظر رکھے اس سختی کو تو طرفتہ العین فوراً بچہ ہو جائے گا۔ یہ حقیق ایک ایسا سرخ رنگ کا پتھر ہے جس کی تاثیر سے زہریلی چیز کا اثر نہیں ہوتا دشمنوں پر غالب اور فتح مند رہنے کے لیے اس کا پاس رکھنا ضروری ہے آتشی اور صفراوی مزاج والوں کو اور جن کا مریخ ناقص ہو پاس رکھنا مفید ہے۔

سحری خواص
مذہب شرافت انسانیت اور پاکیزگی کی طرف راغب کرتا ہے گناہوں کی طرف سے دل اچاٹ کرتا ہے غصہ اشتعال انگیزی، غم، زود حسی، تنگ روی چڑ چڑا پن اور ڈپریشن کو دور کر کے تروتازہ کرتا ہے، مستقل مزاجی اور استحکام پیدا ہوتا ہے کام کرنے کی لگن جاگتی ہے، مستقل کام نہ کرنے والوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہوتا ہے بے خوابی پست ہمتی کمزوری اور ڈر کو دُور کرتا ہے اچھے بڑے سائز کے عقیق پہنا دشمن کے دل میں رعب و خوف کا باعث بنتا ہے طبیعت میں کینہ نفاق کدورتوں جھگڑالو پن میں نمایاں کمی لاتا ہے زہریلے کیٹروں اور جانوروں سے مامون و محفوظ رکھتا ہے یہ کم قیمت مگر متبرک پتھر ہر شخص کی قوت خرید کے اندر ہے دھوپ میں کام کرنے والے افراد اور ریڈیشن کے قریب (چاہے ٹی وی اسکرین کی ریڈیشن ہی کیوں نہ ہو ) اور کمپیوٹر آپریٹرز کو ضرور پہننا چاہیے تاکہ عقیق اس کا توڑ کرتا رہے۔

طبی افعال
پاگل پن، جنونی کیفیات دماغی و ذہنی امراض نکسیر کثرت حیض دل اور معدے سے بننے والے خون نیز تمام طرح کے Hemmorode یعنی اندرونی اور بیرونی خون کے بہنے سے روکتا ہے یہ انجماد خون نہیں ہونے دیتا، اس لیے امراض قلب اور اختلاج قلب دونوں میں نہایت مفید اور مفرح پایا گیا ہے اختلاج قلب والوں کو بڑا پتھر لاکٹ میں بنوا کر پہننا بے حد مفید ہے ہر قسم کی پتھری اور تلی کے امراض میں بھی نفع بخش اثرات پیدا کرتا ہے اس کا سرمہ آنکھوں کے تمام امراض کے لیے مفید مانا جاتا ہے اس کے پاؤڈر کو کسی بھی منجن کے ساتھ دانتوں پر ملنے سے بہت جلد پاکر یا اور دانتوں کے دیگر امراض سے نجات ملتی دیکھی گئی ہے مکڑی بچھو اور زہریلے کیٹروں کے کاٹنے کی صورت میں اس کا پاؤڈرماناز ہر کو پھیلنے سے روک دیتا ہے۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button