يارب مجھے سرکار کا دیوانہ بنا دے
يارب مجھے سرکار کا دیوانہ بنا دے
دیوانہ بنا دے مجھے مستانہ بنا دے
یارب جو شمع تو نے رسالت کی جلائی
قربان ہوئی جس پر تیری ساری خدائی
مجھ کو بھی اُسی شمع کا پروانہ بنا دے
يارب مجھے سرکار کا دیوانہ بنا دے
رکار کے کوچے کا گدا مجھ کو بنا کر
اور فقر محمد کی ردا مجھ کو اوڑھا کر
س شان فقیرانہ کو شاہانہ بنا دے
يارب مجھے سرکار کا دیوانہ بنا دے
سرکار رہیں یاد رہے اتنا مجھے ہوش
جز اُن کے ہر اک چیز کو کر دوں میں فراموش
پھر مجھ کو میری ذات سے بیگانہ بنا دے
یارب مجھے سرکار کا دیوانہ بنا دے
قربان میری جان بھی ایمان بھی اُن پر
دل اُن پہ فدا سر بھی ہوں قدموں پر نچھاور
یہ جان بھی سرکار کا نذرانہ بنا دے
يارب مجھے سرکار کا دیوانہ بنا دے
یارب ہے ریاض دل ختہ کی تمنا
اک ذرہ عطا کر دے مجھے عشق نبی کا
اور شہر مدینہ میرا کاشانہ بنا دے
يارب مجھے سرکار کا دیوانہ بنا دے
محمد ریاض الدین سہروردی
