Dairy

The benefits of Goat’s Milk

بکری کے دودھ کے فوائد ھی فوائد

مارکیٹ میں طرح طرح کے دودھ موجود ھیں لیکن اس میں اکثر دودھ ملاوٹ سے بھرپور ھوتے ھیں ۔ اب تو عام دکانوں پر ملنا والا دودھ بھی انتھائی ناقص اور صحت کے لئے مضر ھوتا ھے ۔اسی لئے اب کسی بھی قسم کے دودھ پراعتماد نھیں کیا جاسکتا۔ لیکن اگر دودھ اصلی اور بکری کا مل جائے تو صحت کے لئے انتھائی فائدہ مند ھوتا ہے۔ اگر ممکن ھوتو بکری کے دودھ کا استعمال بڑھایا جائےاور تازہ دودھ کے لئے اگر بکری پالنا ممکن ھوتو بکری بھی پالئے۔ لیکن اگر یہ ممکن نہ ھو تو کسی اعتماد کی جگہ سے بکری کا دودھ حاصل کریں بے شک آپ کو 10 ,20روپے زیادہ ھی کیوں نہ دینا پڑیں۔ بکری کا دودھ دوسرے دودھ کے بہ نسبت زیادہ فائدہ مند ھے جس کے بے شمار فوائد ھیں۔ جانئے بکری کے دودھ کے فوائد۔* یہ دودھ گرم مزاج والوں کیلئے بے حد مفید ھے۔* بکری کا دودھ لطافت والا اور چھرے کا رنگ نکھارتا ھے۔*بکری کا دودھ‘ کتیرا گوند کے ھمراہ پینے سے پھیپھڑوں کے زخم ٹھیک ھوتے ھیں۔*بکری کا دودھ پینے سے جسم کی جلد ملائم اور خوبصورت ھوجاتی ھے اور خاص طور پر عورتوں کیلئے یہ تو قدرتی تحفہ ھے۔ دوران حمل اس دودھ کےاستعمال کے بھت سے فوائد ھیں۔* چھرے کی چھائیوں اور مھاسوں کو دور کرنے کیلئے بکری کا دودھ انتھائی مفید ھے۔*اصلاح خون کیلئے بکری کا دودھ تمام جانوں کے دودھ سے اول نمبر ھے۔* اس دودھ میں فولاد کی اچھی خاصی مقدار ھوتی ھے اور یہ دمہ کے مرض میں بالخصوص فائدہ دیتا ھے۔*بکری کا دودھ پیٹ کی جملہ خرابیوں کو دورکرتا ھے.*بکری کا دودھ اسھال کے مسئلے سے نجات دلاتا ھے۔* اگر گلے کی خرابی یا حلق میں ورم ھو تو اس دودھ کو تھوڑی دیر گلے میں روک کر پینا بے حد مفید ھے اس کے علاوہ تالو‘ زبان اور کوا کے ورم کو درست کرنے کا یھی طریقہ ھے۔* گرم گرم تازہ دودھ پیشاب کی رکاوٹ کو درست کرتا ھے۔*خون کی الٹیاں آنے کی صورت میں بکری کے دودھ کیساتھ صندل سرخ اور ملٹھی ملا کر پلانا مفید ھوتا ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button