احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر83
صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر83
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا ، ان سے مالک نے ابن شہاب کے واسطے سے بیان کیا ، وہ عیسیٰ بن طلحہ بن عبیداللہ سے روایت کرتے ہیں ، وہ عبداللہ بن عمرو بن العاص سے نقل کرتے ہیں کہ حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے مسائل دریافت کرنے کی وجہ سے منیٰ میں ٹھہر گئے ۔ تو ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں نے بےخبری میں ذبح کرنے سے پہلے سر منڈا لیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب ذبح کر لے اور کچھ حرج نہیں ۔ پھر دوسرا آدمی آیا ، اس نے کہا کہ میں نے بےخبری میں رمی کرنے سے پہلے قربانی کر لی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب رمی کر لے ۔ اور پہلے کر دینے سے کچھ حرج نہیں ۔ ابن عمرو کہتے ہیں اس دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جس چیز کا بھی سوال ہوا ، جو کسی نے آگے اور پیچھے کر لی تھی ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی فرمایا کہ اب کر لے اور کچھ حرج نہیں ۔