احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر80
صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر80
ہم سے عمران بن میسرہ نے بیان کیا ، ان سے عبدالوارث نے ابوالتیاح کے واسطے سے نقل کیا ، وہ حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ علامات قیامت میں سے یہ ہے کہ دینی علم اٹھ جائے گا اور جہل ہی جہل ظاہر ہو جائے گا ۔ اور علانیہ شراب پی جائے گی اور زنا پھیل جائے گا ۔