احادیثصحیح البخاری

Sahih Al Bukhari The Book of Belief Hadith No 43

صحیح بخاری،    کتاب :ایمان،          حدیث نمبر43       
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ نے ہشام کے واسطے سے نقل کیا ، وہ کہتے ہیں مجھے میرے باپ ( عروہ ) نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( ایک دن ) ان کے پاس آئے ، اس وقت ایک عورت میرے پاس بیٹھی تھی ، آپ نے دریافت کیا یہ کون ہے ؟ میں نے عرض کیا ، فلاں عورت اور اس کی نماز ( کے اشتیاق اور پابندی ) کا ذکر کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھہر جاؤ ( سن لو کہ ) تم پر اتنا ہی عمل واجب ہے جتنے عمل کی تمہارے اندر طاقت ہے ۔ خدا کی قسم ( ثواب دینے سے ) اللہ نہیں اکتاتا ، مگر تم ( عمل کرتے کرتے ) اکتا جاؤ گے ، اور اللہ کو دین ( کا ) وہی عمل زیادہ پسند ہے جس کی ہمیشہ پابندی کی جا سکے ۔ ( اور انسان بغیر اکتائے اسے انجام دے ) ۔
 
Translation in English
Reference: Sahih Al Bukhari, The Book of Belief, Chapter No 2, Book No 2, Hadith No.43

Narrated ” Aisha:

Once the Prophet (PBUH) came while a woman was sitting with me. He said, "Who is she?” I replied, "She is so and so,” and told him about her (excessive) praying. He said disapprovingly, "Do (good) deeds which is within your capacity (without being overtaxed) as Allah does not get tired (of giving rewards) but (surely) you will get tired and the best deed (act of Worship) in the sight of Allah is that which is done regularly.”

 
الحديث باللغة العربية
صحیح البخاری،كتاب الإيمان، کتاب نمبر۲، حدیث نمبر۴۳ 
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا امْرَأَةٌ قَالَ ‏”‏ مَنْ هَذِهِ ‏”‏‏.‏ قَالَتْ فُلاَنَةُ‏.‏ تَذْكُرُ مِنْ صَلاَتِهَا‏.‏ قَالَ ‏”‏ مَهْ، عَلَيْكُمْ بِمَا تُطِيقُونَ، فَوَاللَّهِ لاَ يَمَلُّ اللَّهُ حَتَّى تَمَلُّوا ‏”‏‏.‏ وَكَانَ أَحَبَّ الدِّينِ إِلَيْهِ مَا دَامَ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ‏.‏
<< Go Back to the Sahih Bukhari Main Page 

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button