احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر188
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 188
( اور ایک دوسری حدیث میں ) ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ منگوایا ۔ جس میں پانی تھا ۔ اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ دھوئے اور اسی پیالہ میں منہ دھویا اور اس میں کلی فرمائی ، پھر فرمایا ، تو تم لوگ اس کو پی لو اور اپنے چہروں اور سینوں پر ڈال لو ۔
