احادیثصحیح البخاری

صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر137

Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 137

ہم سے علی نے بیان کیا ، ان سے سفیان نے ، ان سے زہری نے سعید بن المسیب کے واسطے سے نقل کیا ، وہ عبادہ بن تمیم سے روایت کرتے ہیں ، وہ اپنے چچا ( عبداللہ بن زید ) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ ایک شخص ہے جسے یہ خیال ہوتا ہے کہ نماز میں کوئی چیز ( یعنی ہوا نکلتی ) معلوم ہوئی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( نماز سے ) نہ پھرے یا نہ مڑے ، جب تک آواز نہ سنے یا بو نہ پائے ۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button