اردو شاعریغزلیں

نہ ميں اعجمي نہ ہندي نہ عراقي و حجازي – غزل علامہ اقبال

Na Main Ajmi Na Hindi Na Iraqi-o-Hijazi - Ghazal by Poet Allama Iqbal

نہ ميں اعجمي نہ ہندي ، نہ عراقي و حجازي
کہ خودي سے ميں نے سيکھي دوجہاں سے بے نيازي

تو مري نظر ميں کافر ، ميں تري نظر ميں کافر
ترا ديں نفس شماري ، مرا ديں نفس گدازي

تو بدل گيا تو بہتر کہ بدل گئي شريعت
کہ موافق تدرواں نہيں دين شاہبازي

ترے دشت و در ميں مجھ کو وہ جنوں نظر نہ آيا
کہ سکھا سکے خرد کو رہ و رسم کارسازي

نہ جدا رہے نوا گر تب و تاب زندگي سے
کہ ہلاکي امم ہے يہ طريق نے نوازي

شاعر:  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button