اردو شاعریغزلیں

ملے گا منزل مقصود کا اسي کو سراغ – غزل علامہ اقبال

Mile Ga Manzil-e-Maqsood Ka Ussi Ko Suragh - Ghazal by Poet Allama Iqbal

ملے گا منزل مقصود کا اسي کو سراغ
اندھيري شب ميں ہے چيتے کي آنکھ جس کا چراغ

ميسر آتي ہے فرصت فقط غلاموں کو
نہيں ہے بندہ حر کے ليے جہاں ميں فراغ

فروغ مغربياں خيرہ کر رہا ہے تجھے
تري نظر کا نگہباں ہو صاحب ‘مازاغ’

وہ بزم عيش ہے مہمان يک نفس دو نفس
چمک رہے ہيں مثال ستارہ جس کے اياغ

کيا ہے تجھ کو کتابوں نے کور ذوق اتنا
صبا سے بھي نہ ملا تجھ کو بوئے گل کا سراغ

شاعر:  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button