نعتیں

میں تو پنجتن کا غلام ہوں میں مرید خیرالانام ہوں

میں تو پنجتن کا غلام ہوں
میں مرید خیرالانام ہوں

مجھے عشق ہے تو خدا سے ہے
مجھے عشق ہے تو رسول ﷺسے

یہ کرم ہے حبِ بتول کا
میرے منہ سے آئے مہک سدا
جو میں نام لوں تیرا جھوم کے

مجھے عشق سروسمن سے ہے
مجھے عشق سارے چمن سے ہے

مجھے عشق ان کے وطن سے ہے
مجھے عشق ان کی گلی سے ہے

مجھے عشق ہے تو علیؑ سے ہے
مجھے عشق ہے تو حسنؑ سے ہے

مجھے عشق ہے تو حسینؑ سے
مجھے عشق شاہِ زمن سے ہے

ہوا کیسے تن سے وہ سر جدا
جہاں عشق ہو وہیں کربلا

میری بات انہی کی بات ہے
میرے سامنے وہی ذات ہے

وہی جن کو شیر خدا کہیں
جنہیں باب صل علیٰ کہیں

وہی جن کو آل نبی کہیں
وہی جن کوذات علیؑ کہیں

وہی پختہ ہیں میں تو خام ہوں

میرا شعر کیا میرا ذکر کیا
میری بات کیا میری فکر کیا

میری بات ان کے سبب سے ہے
میرا شعر ان کے ادب سے ہے

میرا ذکر ان کے طفیل سے
میری فکر ان کے طفیل سے

کہاں مجھ میں اتنی سکت بھلا
کہ ہو منقبت کا بھی حق ادا

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button