کی حق سے فرشتوں نے اقبال کی غمازی – غزل علامہ اقبال
Ki Haq Sy Farishton Ny Iqbal Ki Ghammazi - Ghazal by Poet Allama Iqbal
کی حق سے فرشتوں نے اقبال کی غمازی
گستاخ ہے کرتا ہے فطرت کی حنا بندی
خاکی ہے مگر اس کے انداز ہیں افلاکی
رومی ہے نہ شامی ہے کاشی نہ سمرقندی
سکھلائی فرشتوں کو آدم کی تڑپ اس نے
آدم کو سکھاتا ہے آداب خداوندی
شاعر: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال