نعتیں

جبیں میری ہو سنگِ در تمہارا یا رسول اللہ

جبیں میری ہو سنگِ در تمہارا یا رسول اللہ
یہی ہے ایک جینے کا سہارا یا رسول اللہ

دکھا دو اپنا چہرہ پیارا پیارا یا رسول الله
خدا کا جیتے جی کر لوں نظارہ یا رسول اللہ

خطاؤں پر ندامت ہے مگر نازاں ہوں قسمت پر
میرے ہاتھوں میں ہے دامن تمہارا یا رسول اللہ

یا بروز حشر میرے اس یقین کی لاج رکھ لینا
تمہارا ہوں، تمہارا ہوں، تمہارا یا رسول اللہ

میں قرباں اس ادائے دستگیری کے دل و جاں سے
مدد کو آ گئے جب بھی پکارا یا رسول اللہ

تمہیں ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہ
تمہیں کو ہر دُکھی دل نے پکارا یا رسول اللہ

زمانہ چھوٹ جائے رُوٹھ جائے خلق تو کیا غم
نہ چھوٹے ہاتھ سے دامن تمہارا یا رسول اللہ

غلام احمد مختار یوں پہچانے جائیں گے
کہ محشر میں بھی ہوگا اُن کا نعرہ یا رسول اللہ

تیرا در ہو، میرا سر ہو، سکون دل میسر ہو
پھرے کب تک یہ انجم مارا مارا یا رسول اللہ

قمر انجم

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button