اردو شاعریغزلیں

ہر اک مقام سے آگے گزر گیا مہ نو – غزل علامہ اقبال

Har Ik Muqam Se Agay Guzar Gya Mah-e-Nau - Ghazal by Poet Allama Iqbal

ہر اک مقام سے آگے گزر گیا مہ نو
کمال کس کو میسر ہوا ہے بے تگ و دو

نفس کے زور سے وہ غنچہ وا ہوا بھی تو کیا
جسے نصیب نہیں آفتاب کا پرتو

نگاہ پاک ہے تیری تو پاک ہے دل بھی
کہ دل کو حق نے کیا ہے نگاہ کا پیرو

پنپ سکا نہ خیاباں میں لالۂ دل سوز
کہ سازگار نہیں یہ جہان گندم و جو

رہے نہ ایبکؔ و غوریؔ کے معرکے باقی
ہمیشہ تازہ و شیریں ہے نغمۂ خسروؔ

شاعر:  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button