دُعائیں
شیطان سے بچنے کی دعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْلَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ
ترجمہ: اللّٰہ پاک کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اس کے لئے ملک وحمد ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے: جس نے یہ کلمات دن میں سو بار کہے تواس کایہ عمل دس غلام آزادکرنے کے برابر ہوگااوراس کے نامۂ اعمال میں سو نیکیاں لکھی جائینگی اوراس کے سوگناہ معاف کردیئے جائیں گے اوریہ کلمات اس دن شام تک شیطان سے اس کی حفاظت کریں گے اورکوئی شخص اس سے بہترعمل لے کر نہیں آئے گامگروہ جس نے اس سے زیادہ یہ عمل کیا۔