اللہ ہو اللہ ہو بندے ہردم اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو بندے ہر دم اللہ ہو
پیچھے پیچھے موت ہے تیری آگے آگے تو
نہ کچھ تیرا نہ کچھ میرا او غافل انسان
سب کچھ جانے جان بوجھ کر بنے ہے کیوں انجان
دارا اور سکندر جیسے بڑے بڑے سلطان
لاکھوں من مٹی میں سو گئے شہنشاہ عالی شان
تیری کیا اوقات ہے بندے کچھ بھی نہیں ہے تو
اللہ ہو اللہ ہو بندے ہر دم الله ہو
تیرا میرا جیون جیسے چلتے پھرتے سائے
جوں جوں بڑھتی جائے عمر یا جیون گھٹتا جائے
موت کھڑی ہے سر پہ تیرے جانے کب آ جائے
ایک سانس کا پنچھی ہے تو کون تجھے سمجھائے
رہ جائے گا پنجرہ خالی اڑ جائے گی روح
اللہ ہو اللہ ہو بندے ہر دم اللہ ہو
تنہا قبر میں ہو گا تیرا کوئی نہ ہو گا میت
اللہ ہی اللہ بول سلامت جیون بازی جیت
ڈھلتا سورج روز سنائے تجھے فنا کے گیت
نیند سے آنکھیں کھول او غافل کیسی ہے یہ پریت
اللہ تیرا جاگ رہا ہے اور سوتا ہے تو
اللہ ہو اللہ ہو بندے ہر دم اللہ ہو
فنا سلامت
