اردو شاعریغزلیں

عالم آب و خاک و باد سر عیاں ہے تو کہ میں – غزل علامہ اقبال

Alam-e-Aab-o-Khak wa Baad Sir Eyan Hai Tu Ky Main - Ghazal by Poet Allama Iqbal

عالم آب و خاک و باد سر عیاں ہے تو کہ میں
وہ جو نظر سے ہے نہاں اس کا جہاں ہے تو کہ میں

وہ شب درد و سوز و غم کہتے ہیں زندگی جسے
اس کی سحر ہے تو کہ میں اس کی اذاں ہے تو کہ میں

کس کی نمود کے لیے شام و سحر ہیں گرم سیر
شانۂ روزگار پر نار گراں ہے تو کہ میں

تو کف خاک و بے بصر میں کف خاک و خود نگر
کشت وجود کے لیے آب رواں ہے تو کہ میں

شاعر:  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button