احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر219
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 219
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمام نے ، کہا ہم سے اسحاق نے انس بن مالک کے واسطے سے نقل کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دیہاتی کو مسجد میں پیشاب کرتے ہوئے دیکھا تو لوگوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے چھوڑ دو جب وہ فارغ ہو گیا تو پانی منگا کر آپ نے ( اس جگہ ) بہا دیا ۔

