احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر206
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 206
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے زکریا نے یحییٰ کے واسطے سے نقل کیا ، وہ عامر سے وہ عروہ بن مغیرہ سے ، وہ اپنے باپ ( مغیرہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، تو میں نے چاہا ( کہ وضو کرتے وقت ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے موزے اتار ڈالوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انہیں رہنے دو ۔ چونکہ جب میں نے انہیں پہنا تھا تو میرے پاؤں پاک تھے ۔ ( یعنی میں وضو سے تھا ) پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مسح کیا ۔