احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر241
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 241
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے حمید کے واسطے سے بیان کیا ، وہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ایک مرتبہ ) اپنے کپڑے میں تھوکا ۔ ابوعبداللہ امام بخاری رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ سعید بن ابی مریم نے اس حدیث کو طوالت کے ساتھ بیان کیا انھوں نے کہا ہم کو خبر دی یحییٰ بن ایوب نے ، کہا مجھ سے حمید نے بیان کیا ، کہا میں نے انس سے سنا ، وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔

