احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر221
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 221
ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہمیں عبداللہ نے خبر دی ، کہا ہمیں یحییٰ بن سعید نے خبر دی ، کہا میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی شخص آیا اور اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کر دیا ۔ لوگوں نے اس کو منع کیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا ۔ جب وہ پیشاب کر کے فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ( کے پیشاب ) پر ایک ڈول پانی بہانے کا حکم دیا ۔ چنانچہ بہا دیا گیا ۔


