احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر149
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 149
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا ، انھوں نے کہا کہ ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ، ہمیں یحییٰ نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے خبر دی ، انہیں ان کے چچا واسع بن حبان نے بتلایا ، انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے خبر دی ، وہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا ، تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو اینٹوں پر ( قضاء حاجت کے وقت ) بیت المقدس کی طرف منہ کئے ہوئے نظر آئے ۔
