نعتیں

کرم سرکار کرتے ہیں

کرم سرکار کرتے ہیں ،کرم سرکار کرتے ہیں
عطاؤں کی وہ بارش میں کمی ہونے نہیں دیتے

کبھی برباد آقا زندگی ہونے نہیں دیتے
ہمیشہ وہ ہمیں اعزاز پر اعزاز دیتے ہیں

نکمہ ہونے کا احساس بھی ہونے نہیں دیتے
میرے سب کام بنتے ہیں کرم سر کار کرتے ہیں

کوئی دیوار رستے میں کھڑی ہونے نہیں دیتے
جو انکا ہے ہمارا ہے یہی دل کو بتایا ہے

عدو سے ان کے دل کی دوستی ہونے نہیں دیتے
لب کوثر وہ پیاسوں کو لبالب جام دیتے ہیں

سر محشر کسی کو تشنگی ہونے نہیں دیتے
بنی کی یاد سے آباد ہے دل بھی اجاگر کا

کبھی ویران وہ دل کی گلی ہونے نہیں دیتے
کرم سرکار کرتے ہیں ، کرم سرکار کرتے ہیں

علامہ نثار علی اجاگر

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button