اردو شاعریغزلیں
عشق سے پیدا نوائے زندگی میں زیر و بم – غزل علامہ اقبال
Ishq Se Paida Nuwa ay Zindagi Mein Zair-o-Bam - Ghazal by Poet Allama Iqbal
عشق سے پیدا نوائے زندگی میں زیر و بم
عشق سے مٹی کی تصویروں میں سوز دمبدم
آدمی کے ریشے ریشے میں سما جاتا ہے عشق
شاخ گل میں جس طرح باد سحرگاہی کا نم
اپنے رازق کو نہ پہچانے تو محتاج ملوک
اور پہچانے تو ہیں تیرے گدا دارا و جم
دل کی آزادی شہنشاہی شکم سامان موت
فیصلہ تیرا ترے ہاتھوں میں ہے دل یا شکم
اے مسلماں اپنے دل سے پوچھ ملا سے نہ پوچھ
ہو گیا اللہ کے بندوں سے کیوں خالی حرم
شاعر: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال