اردو شاعریغزلیں

گرچہ تو زنداني اسباب ہے – غزل علامہ اقبال

Garca tu zandani asbaab hai - Ghazal by Poet Allama Iqbal

گرچہ تو زنداني اسباب ہے
قلب کو ليکن ذرا آزاد رکھ

عقل کو تنقيد سے فرصت نہيں
عشق پر اعمال کي بنياد رکھ

اے مسلماں! ہر گھڑي پيش نظر
آيہ ‘لا يخلف الميعاد’ رکھ

يہ ‘لسان العصر’ کا پيغام ہے
”ان وعد اللہ حق” ياد رکھ”

شاعر:  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button