کتاب کا نام: اونچی اُڈان
مصنف: قاسم علی شاہ
تفصیل: اس کتاب کے اندر آپ کو سیلف ہیلپ پرلیکچر ہیں وہ آپ مثلا کیا آپ اپنے اندر مثبت رویہ کس طرح پیدا کرسکتے ہیں آپ اپنے اندر سے منفی سوچ کو کس طرح ختم کر سکتے ہیں آپ اپنے جذبات پر کس طرح قابو پا سکتے ہیں ہیں آپ اپنے اندر شکرگزاری کس طرح پیدا کرسکتے ہیں اور کتنی ضروری ہے اس کو پیدا کرنا نا اور بے شمار اس کے اندر تجربات جو قاسم علی شان کے اندر دیکھے ان کو کو بڑے احسن انداز کے اندر انکو قلم کے ساتھ لکھا ہےکو دیکھنے کو ملیں گے
Thanks for downloading this BOOK please click here to go back to BOOKS SECTION.
قاسم علی شاہ ایک ایسے معلم ہیں جو ہمارے عہد کے تدریسی مزدوری میں جکڑے اساتذہ کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ شاہ صاحب کی نہ صرف فکری اڑان بلند ہے بلکہ وہ دوسروں کو اڑنا سکھانے کا ملکہ بھی رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی ماضی کی عظیم روایات کا گہرا شعور رکھتے ہیں بلکہ انہوں نے جدت فکر اور قوتِ عمل کو مہمیز دینے کا کارنامہ بھی سرانجام دیا ہے۔ ایک بڑا استاد اپنے شاگردوں کو معلومات کے سیلاب میں بہانے کی بجائے انہیں ذہنی رجحان دیتا ہے۔
نوبل انعام حاصل کرنے والے بڑے بڑے اساتذہ و محققین کے ایک بڑے گروپ کا جائزہ لینے کے بعد ایک مبصر نے لکھا تھا کہ کسی سائنسدان کو نوبل انعام پانے کے قابل بنانے والی چیز یہ نہیں ہے کہ اس کو کہیں سے سائنسی معلومات کا بڑا ذخیرہ مل گیا تھا بلکہ وہ چیز جس نے انہیں عالمی اعزاز کا مستحق بنایا وہ صرف اخذ و مطالعہ کا ایک ذہنی رجحان تھا جو کسی بڑے سائنسدان کی صحبت سے ہی اسے ملا تھا۔ اسی چیز نے بالآخر اس کو ترقی کے اعلیٰ مقام تک پہنچایا۔
اونچی اڑان میں 37 عنوانات کے تحت حکمت و دانش کے موتی بکھیرے گئے ہیں اور ہر عنوان کے نیچے موضوع کا احاطہ کرنے والے کسی قولِ زریں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ جہاں رومی، سعدی اور بایزید بسطامی کاحوالہ ہے وہیں مغرب و مشرق، ایشیاء، افریقہ، یورپ اور امریکہ اور دنیا کی اکثر تہذیبوں کے اہلِ فکر و دانش کے اقوال کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، اسی تنوع سے قاسم علی شاہ کا وسعتِ مطالعہ کے ساتھ ان کے ظرف کی وسعت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔