کتاب کا نام: کامیابی کا پیغام
مصنف: قاسم علی شاہ
تفصیل: کامیابی کا پیغام قاسم علی شاہ کی وہ کتاب ہے جوانہوں نے وقتن فوقتن کالم لکھے اس کتاب کے اندر آپ کو کامیابی کے سنہرے اصول پھول پڑھنے کو ملیں گے گے اور بے شمار کتب کا تجزیہ یہ اور ان کا خلاصہ ان کا آپ کو پڑھنے کو ملے گا۔ یہ قاسم علی شاہ کتابوں کے سلسلے کا پہلا حصہ ہے۔ مصنف نے ای کتاب کے اندر تکمیل کا پیغام دیا۔ اس نے زندگی میں کامیابی کے لئے کچھ اشارے بتائے۔ انہوں نے ناکامی کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے نتائج کا تجزیہ کیا۔ مصنف نے نوجوانوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی اور ان کی زندگی میں کامیابی کے لئے راہ ہموار کی۔
Thanks for downloading this BOOK please click here to go back to BOOKS SECTION.
دنیا بھر میں کامیابی، کامیابی کے اصول، سیلف ہیلپ اور تحریک دلانے والی کتابیں لاکھوں اور کروڑوں کی تعداس میں چھپتی اور بکتی ہیں لیکن اگر بات کی جائے وطن عزیز پاکستان اور ہماری قومی زبان اردو کی تو یہاں معاملہ تھوڑا سا جدا ہے۔ ہمارے ہاں بے شمار اشخاص کامیابی کے خواہاں تو ہیں لیکن کامیاب کیسے ہوا جاتا ہے، یہ جاننے میں وہ کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتے، اسی وجہ سے ہمارے ہاں اس موضوع پر زیادہ کتابیں بھی شائع نہیں ہوتیں ۔ یہ ایک تسلیم شدہ بات ہے کہ کامیابی بائی چوائس ہوتی ہے نہ کہ بائی چانس، لیکن ہمارے ہاں افراد کی اکثریت کامیاب افراد کی کامیابی کے لیے کی گئی کوشش، کامیابی کے حصول کے پیچھے کارفرما کامیابی کی شدید خواہش اور ان کی دن رات کی محنت کو یا تو ان کی قسمت کے ساتھ جوڑ دیتی ہے یا پھر اسے ناجائز ذرائع اور حرام راستوں کی مرہونِ منت سمجھتی ہے۔
اس گھٹن زدہ اور بے شعور معاشرے کو شعور عطا کرنے اور کامیابی کی حقیقی لگن رکھنے والے افراد کو کامیابی کی راہوں سے روشناس کرانے کے لیے چند افراد اور ادراے پچھلے کئی سالوں سے کوشاں ہیں ۔ انہی لوگوں میں ایک نام نوجوان مصنف اور عظیم استاد قاسم علی شاہ کا ہے۔ قاسم علی شاہ نے کامیابی کے اصولوں کو جانا، پرکھا، آزمایا اور انہیں کامیاب پا کر لوگوں کو ان سے روشناس کرانے کی ٹھان لی۔ کامیابی کے وہ اصول جو قاسم علی شاہ صاحب نے اپنی زندگی میں آزمائے انہیں اپنی کتاب "کامیابی کا پیغام ” میں قوم کے پرجوش نوجوانوں کے سامنے رکھ دیا تاکہ وہ بھی ان اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے دین و دنیا میں عظیم کامیابیاں حاصل کر پائیں۔ آج ہم آپ کو قاسم علی شاہ کی اسی کتاب سے روشناس کرانے جارہے ہیں۔
کامیابی کا پیغام 200 سے زائد صفحات پر پر مشتمل ایک شاندار کتاب ہے ۔ اس کتاب کے اندر قاسم علی شاہ نے اپنی کامیابی کے تمام تر راز طشت از بام کر دیے ہیں۔ یہ ان آزمودہ اصولوں پر مبنی کتاب ہے جن اصولوں کی بدولت صاحبِ کتاب کی کامیابی ممکن ہوئی ہے۔ کتاب 50 مضامین پر مشتمل ہے اور ہر مضمون اپنے اندر علم و حکمت کے عظیم خزانے سموئے ہوئے ہے۔یہاں میں چند مضامین کا مختصر خلاصہ آپ کی خدمت میں پیش کرنے جا رہا ہوں۔
کتاب کا پہلا مضمون اپنا حصہ میں شاہ صاحب نے کتاب لکھنے کا مقصد بیان کیا ہے ، آپ نے ایک نوجوان کے اس اعترا ض کا جواب دیا ہے کہ اس طرح کے مضامین اور کتابیں اس معاشرے پر کوئی اثر نہیں ڈالتیں ۔ شاہ صاحب کا ماننا ہے کہ ہمیں اپنی کوشش یہ سوچے بنا کہ ہمیں کامیابی مل رہی ہے یا نہیں جاری رکھنا چائیے تا کہ قیامت کے دن ہم خدا تعالیٰ کی ذات کے سامنے ہم سرخرو ہوں کہ ہم اپنی سعی کر کے آئے ہیں باقی ان کوششوں کو بارآور کرنا اس مالک کے ہاتھ میں ہے۔ کتاب کے دوسرے مضمون خود کو قیمتی بنائیے میں ہمارے نوجوانوں کی ایک عام غلطی کو واضع کیا گیا ہے کہ ہم سب اس دنیا میں قیمتی بکنا چاہتے ہیں لیکن خود کو قیمتی بنانے کے لیے ہم تیار نہیں۔ مصنف نے اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں خود کو قیمتی بنانے کے اہم راز آشکارا کیے ہیں۔ مضمون کامیابی کیسے ممکن ہے میں کامیابی اور خوشحالی کے اہم رازوں کو مختصراً بیان کیا گیا ہے۔ اگلا مضمون تقدیر ساز فیصلے، کامیابی کے لیے قوت ِ فیصلہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتا ہے۔ شاہ صاحب نے کامیابی کا ایک اہم اصول انتہائی خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔