اردو شاعریغزلیں
فطرت نے نہ بخشا مجھے اندیشۂ چالاک – غزل علامہ اقبال
Fitrat ny na Bakhsha Mugy Andessha-e-Chalak - Ghazal by Poet Allama Iqbal
فطرت نے نہ بخشا مجھے اندیشۂ چالاک
رکھتی ہے مگر طاقت پرواز مری خاک
وہ خاک کہ ہے جس کا جنوں صیقل ادراک
وہ خاک کہ جبریل کی ہے جس سے قبا چاک
وہ خاک کہ پروائے نشیمن نہیں رکھتی
چنتی نہیں پہنائے چمن سے خس و خاشاک
اس خاک کو اللہ نے بخشے ہیں وہ آنسو
کرتی ہے چمک جن کی ستاروں کو عرق ناک
شاعر: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال