نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے
نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے
سار ے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے
الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ
اَلصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حَبِيبَ اللهِ
جب تلک یہ چاند تارے جھلملاتے جائیں گے
تب تلک جشن ولادت ہم مناتے جائیں گے
نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے
الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ
الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حَبِيبَ اللهِ
اُن کے عاشق نور کی شمعیں جلاتے جائیں گے
جب کہ حاسد بلبلاتے گڑ گڑاتے جائیں گے
نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے
اَلصَّلوةُ وَالسَّلامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ
الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حَبِيبَ اللهِ
چار جانب ہم دیے گھی کے جلاتے جائیں گے
گھر کو گھر سارے محلے کو سجاتے جائیں گے
نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے
الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ
الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حَبِيبَ اللهِ
سرکار کی آمد مرحبا
دلدار کی آمد مرحبا
مختار کی آمد مرحبا
منٹھار کی آمد مرحبا
سردار کی آمد مرحبا
سالار کی آمد مرحبا
جھوم کے بولو مرحبا
لب چوم کے بولو مرحبا
نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کینا نور چھایا ہے
الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ
اَلصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حَبِيبَ اللهِ
صبح صادق ہو گئی سب آمنہ کے گھر چلو
نور کی برسات ہو گی ہم نہاتے جائیں گے
آمنہ کے گھر میں آقا کی ولادت ہو گئی
خوب جھومو اہل ایماں عید میلاد النبی
آؤ دیوانو چلو سب آمنہ کے گھر چلیں
نور سے بھر لائیں داماں عید میلاد النبی
خوب جھومو اے گنہگارو تمہاری عید ہے
ہو گیا بخشش کا سامان عید میلاد النبی
غم کے مارو بے سہارو بس تمہاری عید ہے
ہو گیا راحت کا ساماں بس تمہاری عید ہے
بے قرارو اور دلفگاروں بس تمہاری عید ہے
کیوں ہو حیران و پریشان عید میلاد النبی
غم نصیبو! بس غموں کا دور اندھیرا ہو گیا
تم مناؤ خوب خوشیاں عید میلاد النبی
عید میلاد النبی تو عیدوں کی بھی عید ہے
بالیقیں ہے عید عیداں عید میلاد النبی
نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے
الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ
الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حَبِيبَ اللَّهِ
محمد عبید رضا