احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر147
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 147
ہم سے زکریا نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابواسامہ نے ہشام بن عروہ کے واسطے سے بیان کیا ، وہ اپنے باپ سے ، وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اپنی بیویوں سے ) فرمایا کہ تمہیں قضاء حاجت کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہے ۔ ہشام کہتے ہیں کہ حاجت سے مراد پاخانے کے لیے ( باہر ) جانا ہے ۔