نعتیں

یہ جو قرآن مبیں ہے، رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ

یہ جو قرآن مبیں ہے، رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ
تیری عظمت کا امیں یا رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ

دل تو کہتا ہے کہ تیری شان کے شایاں ہو نعت
نطق کو یارا نہیں یارَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ

تو حسینوں کا حسیں ہے تو جمیلوں کا جمیل ہے
تو امینوں کا امیں یا رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ

تیرا جلوۂ ، تیری خو ، تیرا تقدس ، تیری ذات
حاصلِ علم و یقیں یا رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ

فکر ِ دانش ہو کہ بزمِ آب و گِل کی وسعتیں
تیرا ثانی ہی نہیں یا رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button