نعتیں

تم اپنے دامن بچھا کے مانگو حضور دینگے ضرور دینگے

تم اپنے دامن بچھا کے مانگو حضور دینگے ضرور دینگے
دلوں کو کاسے بنا کے مانگو حضور دینگے ضرور دینگے

کریم داتا عظیم آقا کے در پہ کوئی کمی نہیں ہے
گداؤ آنسو بہا کے مانگو حضور دینگے ضرور دینگے

اُنہیں سے مضبوط کر لو ناتے جو دے کے احساں نہیں جتاتے
انہیں کو دل میں بسا کے مانگو حضور دیں گے ضرور دیں گے

مجھے تو محسوس ہو رہا ہے صدا مدینے سے آرہی ہے
مدینے ڈیرے جما کے مانگو حضور دیں گے ضرور دیں گے

جہاں سے مولا علی نے مانگا جہاں سے ہر اک ولی نے مانگا
انہیں کی چوکھٹ یہ جا کے مانگو حضور دیں گے ضرور دیں گے

حضور اکرم کے آستانے سے مانگنے کا اصول یہ ہے
درود لب پہ سجا کے مانگو حضور دینگے ضرور دینگے

حضور اکرم کی نعت ناصر زمانے بھر کو سنا چکے ہو
حضور کو بھی سنا کے مانگو حضور دینگے ضرور دینگے

سید ناصرحسین چشتی

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button