احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر93
صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر93
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، انہیں شعیب نے زہری سے خبر دی ، انہیں انس بن مالک نے بتلایا کہ ( ایک دن ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر سے نکلے تو عبداللہ بن حذافہ کھڑے ہو کر پوچھنے لگے کہ حضور میرا باپ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حذافہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے باربار فرمایا کہ مجھ سے پوچھو ، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو زانو ہو کر عرض کیا کہ ہم اللہ کے رب ہونے پر ، اسلام کے دین ہونے ، اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہیں اور یہ جملہ تین مرتبہ دہرایا پھر یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہو گئے ۔