احادیثصحیح البخاری

صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر88

صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر88

ہم سے ابوالحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، انہیں عبداللہ نے خبر دی ، انہیں عمر بن سعید بن ابی حسین نے خبر دی ، ان سے عبداللہ بن ابی ملیکہ نے عقبہ ابن الحارث کے واسطے سے نقل کیا کہ عقبہ نے ابواہاب بن عزیز کی لڑکی سے نکاح کیا تو ان کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے عقبہ کو اور جس سے اس کا نکاح ہوا ہے ، اس کو دودھ پلایا ہے ۔ نہ تو نے کبھی مجھے بتایا ہے ۔ یہ سن کر عقبہ نے کہا ، مجھے نہیں معلوم کہ تو نے مجھے دودھ پلایا ہے اور نہ تو نے کبھی مجھے بتایا ہے ۔ تب عقبہ سوار ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوئے اور آپ سے اس کے متعلق دریافت کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ، کس طرح تم اس لڑکی سے رشتہ رکھو گے حالانکہ اس کے متعلق یہ کہا گیا تب عقبہ بن حارث نے اس لڑکی کو چھوڑ دیا اور اس نے دوسرا خاوند کر لیا ۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button