نعتیں

میرا دل بدل دے میرا دل بدل دے

میرا دل بدل دے میرا دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
ہوا و حرص والا دل بدل دے

خدایا فضل فرما دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

بدل دے دل کی دنیا دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

گناہ گاری میں کب تک عمر کاٹوں
بدل دے میرا رستہ دل بدل دے

سنوں میں نام تیرا دھڑکنوں میں
مزا آجائے مولا دل بدل دے

ہٹالوں آنکھ اپنی ماسوا سے
جیوں میں تیری خاطر دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

کروں قربان اپنی ساری خوشیاں
تو اپنا غم عطا کر دل بدل دے

سہل فرما مسلسل اپنی
خدایا رحم فرما دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

پڑا ہوں تیرے در پہ دل شکستہ
رہوں کیوں دل شکستہ دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

تیرا ہو جاؤں اتنی آرزو ہے ایرانی, جزیرہ
بس اتنی ہے تمنّا دل بدل دے

میری فریاد سن لے میرے مولا
بنالے اپنا دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

دلِ مغموم کو مسرور کر دے
دلی پر نور کو پر نور کر دے

میرا ظاہر ‏ سانور جائے الہی
میرے باطن کی ظلمت دور کردی

میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
محی وحدت پلا مخمور کردی

محبت کے نشے میں چور کر دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
ہوا و حرص والا دل بدل دے

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button