نعتیں

جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں

جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں
یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ مجھ میں تو ایسی بات نہیں

تو بھی وہیں پہ جا جس در پر سب کی بگڑی بنتی ہے
ایک تری تقدیر بنانا ان کیلئے کچھ بات نہیں

جو منکر ہے ان کی عطا کا وہ یہ بات بتائے تو
کون ہے وہ جس کے دامن میں اس در کی خیرات نہیں

عشق شہ بطحا سے پہلے مفلس وخستہ حال تھا
میں نام محمد کے میں قرباں اب وہ میرے حالات نہیں

ذکر نبی میں جو دن گزرے وہ دن سب سے بہتر ہیں
یاد نبی میں رات جو گزرے اُس سے بہتر رات نہیں

غور تو کر سرکار کی تجھ پر کیسی خاص عنایت ہے
کوثر تو ہے ان کا ثنا خواں یہ معمولی بات نہیں

کوثر بریلوی

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button