Fruits

امرود اور اس کے اہم فوائد

امرودوں کا موسم اب شروع ھو چکا ھے، امرود ھو اور ساتھ کالا نمک نہ ھو۔
مگر یہ صرف منہ کا ذائقہ ھی دوبالا نھیں کرتے بلکہ اس میں ان میں اجزاء بھی موجود ھوتے ھیں جو اس پھل کو صحت کے لیے بھترین بناتے ھیں۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل کتنے فوائد کا حامل ھے، وہ درج ذیل ھیں

کینسر کا خطرہ کم کرے
امرود میں موجود وٹامن سی، لائیکو پین اور دیگر اجزاء ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ھیں جو جسم میں نقصان دہ اجزاء کی سطح کم کرتے ھیں، جس سے کینسر زدہ خلیات کی نشوونما نھیں ھوتی۔

 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھتر
فائبر سے بھرپور ھونے کی وجہ سے امرود ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ھے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ھے۔

دل کو صحت مند بنائے
امرود کھانے سے جسم میں نمک یا سوڈیم اور پوٹاشیئم کے توازن میں بھتری آتی ھے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آتا ھے، یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول اور دیگر عناصر کی سطح بھی کم کرتا ھے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ھیں۔

قبض کشا
اس میں غذائی فائیبر کی مقدار کافی زیادہ ھوتی ھے اور ایک امرود ھی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراھم کردیتا ھے جو کہ نظام ھضم کے لیے بھت زیادہ فائدہ مند ھے، امرود کے بیج بھی قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ھیں۔

بینائی بھتر کرے
امرود میں وٹامن اے پایا جاتا ھے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ھے، یہ پھل نہ صرف عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی سے تحفظ دیتا ھے بلکہ اسے بھتر بھی کرتا ھے۔ یہ موتیے کے مرض کی رفتار کو بھی سست کرتا ھے۔

حاملہ خواتین کے لیے بھتر
اس پھل میں فولک ایسڈ موجود ھوتا ھے جو حاملہ خواتین کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ھے۔

دانتوں کے درد کو کم کرے
امرود میں ورم کش خصوصیات بھی ھوتی ھیں اور جراثیم کش ھونے کی وجہ سے بھی یہ انفیکشن کے خلاف جدوجھد کرتا ھے جبکہ جراثیموں کو مارتاھے، اس لیے اسے کھانا دانت کے درد کے لیے اچھا گھریلو ٹوٹکا ثابت ھوتا ھے۔

تناﺅ کم کرے
امرود میں موجود میگنیشیم، مسلز اور اعصاب کو پرسکون کرتا ھے، لھذا دن بھر کے کاموں کے بعد اسے کھانے سے مسلز کو سکون ملتا ھے، ذھنی تناﺅ کم ھوتا ھے جبکہ جسمانی توانائی بڑھتی ھے۔

دماغی پھل
اس پھل میں وٹامن بی تھری اور بی سکس بھی موجود ھے جو کہ دماغ کی جانب خون کی فراھمی کو بھتر کرتے ھیں

ملتے جُلتے مضمون

ایک تبصرہ

Sajjad Ali کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button