اردو شاعریغزلیں
دل مردہ دل نہیں ہے اسے زندہ کر دوبارہ – غزل علامہ اقبال
Dil Murda Dil Nahi Hai Isy Zinda Kar Dobara - Ghazal by Poet Allama Iqbal
دل مردہ دل نہیں ہے اسے زندہ کر دوبارہ
کہ یہی ہے امتوں کے مرض کہن کا چارہ
ترا بحر پر سکوں ہے یہ سکوں ہے یا فسوں ہے
نہ نہنگ ہے نہ طوفاں نہ خرابیٔ کنارہ
تو ضمیر آسماں سے ابھی آشنا نہیں ہے
نہیں بے قرار کرتا تجھے غمزۂ ستارہ
ترے نیستاں میں ڈالا مرے نغمۂ سحر نے
مری خاک پے سپر میں جو نہاں تھا اک شرارہ
نظر آئے گا اسی کو یہ جہان دوش و فردا
جسے آ گئی میسر مری شوخی نظارہ
شاعر: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال