بیروج زیادہ تر منکے (موٹے دانوں) کی صورت میں ہوتا ہے مسلمانوں میں اس کی تسبیح اور ہندوؤں میں اس پتھر سے مالا کا استعمال خاص طور پر ہندو سادھوؤں اور جوگیوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔
ماهیت
یہ پتھر زردی مائل پیلا ہوتا ہے جبکہ اس کی رنگت خوشنما اور چمک بلور جیسی ہوتی ہے اس کی بلوری چمک و خوشنمائی کے سبب لوگ اسے زیورات میں استعمال کرتے ہیں۔
بیروج کے مختلف نام اور اقسام
انگریزی زبان میں اس پتھر کو اکوامیرین کہا جاتا ہے جبکہ اُردو زبان میں اسے بیروج کہا گیا ہے رنگوں کے لحاظ سے یہ درج ذیل رنگوں میں پایا جاتا ہے۔
سفید اور سبز ، اسکائی بلیو ( آسمانی نیلا ) ، سی بلیو (سمندری نیلا ) ، ہلکا پیلا یا زرد۔
بیروج کی بعض اقسام کی پہچان ان کے رنگ ہیں اور رنگوں کے لحاظ سے اس کی اقسام میں بعض خاص اقسام درج ذیل ہیں۔
گہرا سبز بیروج، گلابی بیروج، آسمانی رنگ کا بیروج، سبزی مائل بیروج، سمندری نیلا بیروج، زردی مائل بیروج۔
بیروج کے طبی فوائد
مراق و نسیان: یہ پتھر مراق اور نسیان یا بھول جانے کے امراض کو دور کرتا ہے اور ان کے لیے اکسیری پتھر ہے۔
امراض چشم: بیرون نگاہ تیز کرتا ہے یہ مام امراض چشم میں فائدہ دیتا ہے بصارت انسانی میں اضافہ کرتا ہے۔
پیاس کی شدت: بیروج کے استعمال سے پیاس کی شدت ( عطش ) ختم ہو جاتی ہے۔
بچوں میں خوف: اس پتھر کو بطور تعویذ گلے میں ڈالنے سے ان بچوں کو فائدہ ہوتا ہے جو سوتے میں ڈرتے ہیں۔
دودھ کی کمی: جن ماؤں کی چھاتیوں میں دودھ کی کمی یا چھاتیاں خشک ہوں اس پتھر کے استعمال سے ان میں دودھ اُتر آتا ہے۔
هيضه اور طاعون: اس پتھر کے استعمال سے ہیضہ طاعون اور کئی وبائی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
–جلد کے امراض: بیروج امراض جلد خارش داد چنبل اور چھا جن وغیرہ کے لیے اکسیرہے
ناسور اور زخم: اس کے استعمال سے ناسور اور پرانے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
امراض رحم: بیروج عورتوں کے خفیہ امراض یعنی سیلان الرحم ( لیکوریا ) اور ورم رحم میں شفا دیتا ہے۔
زچگی کا درد: اس کے استعمال سے عورت کو دردزہ میں فائدہ ہوتا ہے اور بچے کی پیدائش میں آسانی ہوتی ہے۔
جگر اور معدہ کے امراض: بیروج معدے اور جگر کے امراض میں من برتھ اسٹون یا لکی اسٹون بیروج ماہ مارچ میں پیدا ہونے والے افراد کا ہر تھ اسٹون ہے اور علم نجوم کے مطابق اس کا تعلق برج قوس سے ہے، جس کا حکمراں سیارہ مشتری ہے اس لیے یہ برج قوس والے افراد کے لیے لکی اسٹون یا موافق پتھر ہے۔
بیروج کےمثبت اثرات اور خواص
یہ پتھر انسان کی تنگدستی دور کرتا ہے اور اسے خوشحال بناتا ہے۔
بیروج خواتین کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے اور اپنے اثرات سے انہیں فائدہ پہنچاتا ہے۔
یہ پتھر انسان میں بچت کی عادت پیدا کرتا ہے اور کفایت شعاری کی طرف راغب کرتا ہے۔
بیروج کئی اقسام کے امراض میں بطور دوا اکسیر ثابت ہوتا ہے۔
بیروج سے تنگی و عسرت اور غربت و مفلسی دُور ہوتی ہے انسان میں فراخ دلی اور نیکی پیدا کرتا ہے۔
بیروج کا استعمال انسان میں اوصاف حمیدہ پیدا کرتا ہے بلند حوصلہ اور پر عزم بنا تا ہے اطمینان قلب اور مستقل مزاجی پیدا کرتا ہے کردار کی تشکیل میں مدددیتا ہے۔
یہ پتھر انسان میں مذہبی بغاوت اور سرکشی کے جذبات کو ختم کرتا ہے اور دین کی پیروی میں استحکام پیدا کرتا ہے۔
اس پتھر کے استعمال سے انسان میں خدا ترسی اور رحم کا جذبہ پیدا ہوتا ہے یہ دل میں خوف خدا پیدا کرتا ہے۔
یہ پتھر انسان کو ہر قسم کی عیاشی بد کرداری اور برائیوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
بیروج پتھر کہاں پایا جاتا ہے
بیروج زیادہ تر یورپین ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے یہ پتھر درج ذیل ممالک میں پایا جاتا ہے۔
برازیل سری لنکا کیلی فورنیا (امریکہ) روس پاکستان جنوبی افریقہ بھارت ملائشیا اور تھائی لینڈ میں اس کے ذخائر موجود ہیں۔



