ویڈیوز

اب گاؤں چمکیں گے

Ab Gaon Chamkein Ge Program

وہاڑی میں اب گاؤں چمکیں گے مہم بھرپور طریقے سے جاری ، شہروں کی طرز پر دیہاتوں کو سہولیات میسر ہوں گی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب عبدالستار صاحب نے ” اب گاوں چمکیں گے ” پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگراں وزیراعلی پنجاب جناب سید محسن علی نقوی صاحب کی ہدایات پرپنجاب کے ہر ضلع میں یہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے اور وہاڑی میں اس پروگرام کی نگرانی ڈپٹی کمشنر جناب سید آصف حیسن شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر جناب ڈاکٹر عائشہ خان صاحبہ کر رہی ہیں اور ہر یونین کونسل کو سینٹری ورکرز مہیا کیے جائیں گےاورکوڑا تلف کرنے کے لئے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین کیا جائے گا، پروگرام کے تحت گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنایا جائے گا،پروگرام کامیاب بنانے کے لیے مقامی افراد پر مشتمل ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ گاوں کے ہر گھر میں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے مشینری کی فراہمی ، ڈمپنگ سائٹ اور سینٹری ورکرز کی بھرتی ، گلیوں نالیوں کی صفائی اور گاوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اس پروگرام کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر ملنے والی سہولیات میں پینے کا صاف پانی، سٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی، عملہ کی تعیناتی،اس کے ساتھ دیہات میں شہروں کی طرح کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹس، ڈیتھ اور میریج سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کی سہولتیں بھی میسر ہوں گی۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button